Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

کروناایس اوپیز کی خلاف ورزی، شادی ہالز مالکان کوگرفتار کرنیکاحکم

SAMAA | - Posted: Sep 3, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 3, 2021 | Last Updated: 3 months ago

سندھ حکومت نے شادی ہالز مالکان کیخلاف  کارروائی کا نیا حکم نامہ جاری کردیا۔ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہالز مالکان کو گرفتار کیا جائے گا۔

سندھ حکومت کی جانب سے شادی ہالز مالکان کیخلاف کارروائی کا نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔ جس کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لاگو کی گئی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر شادی ہال مالک کو گرفتار کیا جائے گا۔

حکم نامے کے مطابق انڈور تقاریب منعقد کرنيوالے بینکوئٹ اور شادی ہالز کو سیل کرنے کردیا جائے گا، رات 10 بجے کے بعد کھلے شادی ہالز مالکان کو گرفتار کیا جائے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ آؤٹ ڈور تقاریب میں 300 سے زائد مہمان مدعو کرنے پر کارروائی کی جائے گی، رات 10 بجے کے بعد کھلے ریسٹورانٹس کو سیل کردیا جائے گا۔

مزید جانیے: کروناوائرس میں لاہور،اسلام آباد سمیت24 شہروں میں اضافی پابندیاں نافذ

سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 12 مریض انتقال کرگئے جس سے مجموعی اموات 6 ہزار 944 تک پہنچ گئی، اموات کی شرح 1.6 فیصد رہی، اس دوران 19 ہزار 468 ٹیسٹ میں 1121 میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.8 فیصد رپورٹ ہوئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube