Saturday, October 23, 2021  | 16 Rabiulawal, 1443

کروناکیسز: خیبرپختونخوا کے 8اضلاع میں کالجزو یونیورسٹیاں بند کرنیکا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Sep 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago

خيبرپختونخوا میں کرونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر صوبے کے 8 اضلاع ميں يونيورسٹيز اور کالجز بند کرنے کا فيصلہ کرليا گيا، فزیکل کلاسز سمیت ہر قسم کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے کے تناظر میں محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبہ بھر کے 8 اضلاع کے کالجز اور یونیورسٹیاں بند کرنے کا حکم دیدیا۔

خیبرپختونخوا میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر میں تیزی آتی جارہی ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق ایسے اضلاع جہاں کرونا کیسز کی شرح 8 فیصد سے زائد ہے وہاں تعلیمی سرگرمیاں وقتی طور پر بند کی جارہی ہیں۔

جن اضلاع میں کالجز اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی ان میں صوبائی دارالحکومت پشاور، صوابی، مالاکنڈ، سوات، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ڈی آئی خان شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان اضلاع کے کالجز اور یونیورسٹیز میں فزیکل کلاسز سمیت تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔

این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 10 ہزار 521 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 6.3 فیصد کے تناسب سے 667 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کرونا وائرس کے 26 مریض انتقال کرگئے، اسپتالوں میں 1674 مریض اب بھی زیر علاج ہیں، جن میں شدید متاثر 56 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube