Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

کروناوائرس:لاہور،اسلام آباد سمیت24 شہروں میں اضافی پابندیاں نافذ

SAMAA | - Posted: Sep 3, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 3, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: آن لائن

کرونا کیسز میں اضافے کے باعث لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے 24 شہروں میں اضافی پابندیاں نافذ کردی گئیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدرات نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بریفنگ دی، انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ان علاقوں میں نئی ​​پابندیاں عائد کی ہیں جہاں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ زیادہ کیسز والے منتخب اضلاع میں 4 سے 12 ستمبر تک اضافی پابندیاں نافذ ہوں گی، ان علاقوں میں اعلان کردہ نئے ایس او پیز درج ذیل ہیں۔

اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند رہیں۔

زیادہ کرونا کیسز والے علاقوں میں بین الاضلاعی نقل و حمل پر پابندی عائد ہوگی۔

ان ڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

شادی کی آؤٹ ڈور تقریبات میں صرف 300 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی جبکہ جمز بھی بند رہیں گے۔

اسلام آباد سمیت ان علاقوں میں 4 ستمبر سے 12 ستمبر تک نئی ایس او پیز نافذ کی جائیں گی۔

پنجاب کے اضلاع

پنجاب کے اضلاع میں کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے تک جاری رہیں گی جبکہ ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس بند رہیں گی۔

لاہور، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، رحیم یار خان، خانیوال، فیصل آباد، بھکر، گجرات، گوجرانوالہ، ملتان، بھاولپور، راولپنڈی، سیالکوٹ، شیخوپورہ کے علاقے شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا کے اضلاع

پشاور، ایبٹ آباد، سوات، ڈیرہ اسماعیل خان، مالاکنڈ، مانسہرہ، ہری پور اور صوابی شامل ہیں۔

اس سے قبل پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحانات کیلئے کرونا ویکسینیشن سرٹیفیکٹ لازمی قرار دیا ہے۔ 15 ستمبر کے بعد امتحانات کے لئے کرونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ آن لائن درخواست میں کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا نمبر درج کرنا لازمی ہوگا۔

پنجاب: کروناکیسز میں اضافہ، سرکاری دفاترمیں حاضری 50فیصد تک محدود

دوسری جانب پنجاب میں پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پيش نظر 11اضلاع میں ملازمین کی حاضری 50فیصد تک محدود کردی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube