Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

پنجاب پبلک سروس کمیشن،امتحانات کیلئے کرونا ویکسینیشن سرٹیفیکٹ لازمی قرار

SAMAA | - Posted: Sep 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحانات کے لیے کرونا ویکسینیشن سرٹیفیکٹ لازمی قرار دیا ہے۔

پبلک سروس کمیشن کی انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 15 ستمبر کے بعد امتحانات کے لئے کرونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی دکھانا ہوگا۔ آن لائن درخواست میں کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا نمبر درج کرنا لازمی ہوگا۔ پی پی ایس سی کو نادرا کے نظام سے منسلک کردیا جائے گا اور امیدوار کے ٹریکنگ نمبر سے کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی جائے گی۔ترجمان پی پی ایس سی نے واضح کیا کہ کرونا سرٹیفیکیٹ کی تصدیق کے بعد امیدوار کو رول نمبر سلپ جاری کی جائے گی۔

اس کے علاوہ بیرون ملک سفرکرنے والوں کے لیے پنجاب میں ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگنے کا آغاز ہوگيا ہے اورصوبے کے 5 اضلاع ميں بوسٹر ڈوز لگائی جارہی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube