Wednesday, January 26, 2022  | 22 Jamadilakhir, 1443

گلگت بلتستان:ہوشےگاؤں سیاحوں کی جنت

SAMAA | - Posted: Sep 2, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Sep 2, 2021 | Last Updated: 5 months ago

گلگت بلتستان کےضلع گھانچے کےخوبصورت اور تاریخی گاؤں ہوشے کی خوبصورتی ان دِنوں اپنے جوبن پر ہے۔

گلگت بلتستان ميں ہوشے گاؤں کو سیاحوں کی جنت کہا جاتا ہے۔ اس مقام کی خوبصورت اپنی مثال آپ ہے۔ گھانچے کے اس گاؤں کے نظارے اتنے دلکش ہیں کہ کہ لوگ يہاں کھنچےچلےآتےہيں۔

سطح سمندر سے ساڑھے 10ہزار فٹ بلندی پرموجود اس گاؤں میں نہ انٹرنيٹ ہے اور نہ ہی ٹیلی فون کی سہولت موجود ہےمگر اس کے باوجود ہر سال غيرملکيوں کی بڑی تعداد يہاں کا رخ کرتی ہے۔

گاؤں کے اکثر افراد کوہ پيمائی کے شعبے سے وابستہ ہيں اورعالمی شہرت یافتہ کوہ پیما لٹل کریم کا تعلق بھی اس گاؤں سے ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگردشوار گزار سفر کو آسان بناديا جائے تو سياحوں کی تعداد ميں مزيد اضافہ ہوسکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube