Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

بڑابریک ڈاؤن: کراچی کے کئی علاقوں گھنٹوں بجلی سے محروم

SAMAA | - Posted: Sep 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago

Karachi - Load shedding - K Electric

کراچی میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث 70 فیصد علاقے میں فراہمی معطل ہوگئی ہے، شہر کے بیشتر علاقے اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔ کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ 1900 میں سے 1200 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ جامشورو میں ٹرانسمیشن لائن پر آسمانی بجلی گرنے سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی، تکنيکی خرابی دور کرکے سپلائی بحال کردی گئی ہے۔

بدھ کی دوپہر کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، نارتھ کراچی اور نیو کراچی سمیت کئی علاقوں ميں بجلی غائب ہوگئی۔ لانڈھی، کورنگی، ملیر، قائد آباد، شاہ فیصل سمیت صنعتی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بجلی کا بڑابریک ڈاؤن

اس کےعلاوہ  گلشن اقبال، یونی ورسٹی روڈ، اسکیم 33، صفورا گوٹھ  اور گلستان جوہر میں بجلی بند ہے۔لیاری، سلطان آباد، لیاقت آباد اور پاک کالونی بھی بجلی بند ہونے سے متاثر ہوئے ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا ہے کہ 500 کے وی نيشنل گرڈ ٹرانسميشن لائن ميں فنی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے۔

کے الیکٹرک کے مطابق کراچی کے علاوہ سندھ کے کئی شہر بھی بجلی سے محروم ہیں، این ٹی ڈی سی سے رابطے میں ہیں۔

کے الیکٹرک کی جانب سے ساڑھے 7 بجے ٹویٹ پیغام میں بتایا گیا کہ 1900 میں سے 1107 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی جاری ہے، تمام گرڈ اسٹیشل فعال ہیں، بجلی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

کراچی میں مغرب کے وقت شروع ہونیوالی موسلا دھار بارش کے باعث شہر کے کئی علاقوں میں بجلی دوبارہ چلی گئی، جن میں لیاقت آباد، گولیمار، ناظم آباد، پاپوش، پاک کالونی، نارتھ کراچی اور نیو کراچی کے مختلف علاقے شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کے الیکٹرک کے 914 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

حیسکو کے مطابق بریک ڈاؤن کے باعث حیدر آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی 71 گرڈ اسٹیشنز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

دوسری جانب این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ جامشورو میں 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن پر آسمانی بجلی گری، جس کے باعث بجلی کی سپلائی معطل ہوئی۔

این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ تکنيکی خرابی دور کرکے سپلائی بحال کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ  یہ اس سال کا کراچی میں تیسرا بڑا بریک ڈاؤن ہے، اس سے قبل فروری اور مئی میں بھی دو بار بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن ہوچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube