Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

خواتین اراکینِ پارلیمنٹ کو واٹس ایپ پر ہراساں کیا جارہا ہے،نازبلوچ

SAMAA | - Posted: Sep 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago

معاملہ قومی اسمبلی کی آئی ٹی کمیٹی کے سامنے رکھ دیا

خواتین پارلیمنٹرینز کو واٹس ایپ گروپس میں ہراساں کرنے کا انکشاف ہونے پرپیپلزپارٹی کی رکن ناز بلوچ نے معاملہ قومی اسمبلی کی آئی ٹی کمیٹی کے سامنے رکھ دیا ہے۔

قومی اسمبلی کی آئی ٹی کمیٹی میں خواتین پارلیمنٹرینز حراساں کرنے کے معاملے پر بول پڑیں۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کی رکن نازبلوچ نے کہا کہ خواتین ارکان کوہراساں کیا جارہا ہے اورایف آئی اے سائبرکرائمز ونگ کہاں ہے۔

اراکین کےسوال پر پی ٹی اے حکام  نے بتایا کہ واٹس ایپ پرغلط پیغامات بھیجنے والے غیرملکی نمبروں کو ٹریس نہیں کرسکتے۔چیئرمین کمیٹی علی خان جدون نے جعلی سمز کے تدارک کیلئے نادرا سےرجوع کرنےکی ہدایت کردی۔اجلاس میں کمیٹی اراکین نےخواتین کے لباس سے متعلق اشتعال انگیز پوسٹوں پر سخت اظہار تشویش کیا اور ٹک ٹاکرز کو تحفظ دینے اور شکایت سیل قائم کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube