Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

پشاور:5 مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

SAMAA | - Posted: Aug 31, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 31, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پشاورکے 5 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن  نافذ کردیا گیا ہے۔

پشاور کے مخصوص علاقوں میں لاک ڈاؤن کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔اس علاقوں میں فیصل کالونی، حیات آباد فیز4، فقیرآباد، زریاب کالونی اوراعجاز آباد کےعلاقے شامل ہیں۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان اور آؤٹ انٹری بند رہے گی۔علاقائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں کرونا وائرس کے زیادہ کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ اس دوران مساجد میں صرف 5 افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube