Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

پاکستان کا ایک روز میں سب سے زیادہ کرونا ویکسینیشن کا ریکارڈ

SAMAA | - Posted: Aug 31, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 31, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Covid vaccine

فوٹو: آن لائن

پاکستان میں ایک روز میں سب سے زیادہ کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا ریکارڈ بن گیا ہے۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ پاکستان میں کرونا کی یومیہ ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔ گزشتہ روز 14 لاکھ 5 ہزار 352 افراد نے ویکسین کی خوراکیں لگوائی ہیں۔ یہ تعداد ملک بھر میں یومیہ ویکسینیشن کی اب تک سب سے زیادہ ہے۔ مجموعی طور پر 5 کروڑ 51 لاکھ 78 ہزار 137 شہری ویکسین کی خوراکیں لگوا چکے ہیں۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے ایک دن میں مزید118 افراد انتقال کرگئے۔ کرونا سے مجموعی اموات25ہزار788ہوگئی ہیں۔کرونا کے باعث پنجاب میں 53 اموات، سندھ میں 41 اموات ہوئیں۔ خیبرپختونخوا میں 19 اموات،آزاد کشمیر میں 2 اموات اوراسلام آباد میں 3 مریضوں کا انتقال ہوا۔

 پیر کوکرونا وائرس کی جانچ کے لیے 52 ہزار112 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ 3ہزار838 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کرونامثبت کیسز کی شرح 7اعشاریہ 36فیصد رہی۔

ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 94 ہزار 573 ہوگئی ہے۔ اس وقت 6 ہزار 96 مریض 639 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ پشاور میں 42 فیصد، لاہور میں 52 فیصد،ملتان میں 72 فیصد، بہاولپورمیں 47 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔گجرات میں 66 فیصد،ایبٹ آباد میں 65 فیصد،ملتان میں 58 فیصد اور صوابی میں 85 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

وزارت صحت نے پیر کو بتایا تھا کہ سائنو ویک کی 1کروڑ 20 لاکھ ویکسین پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ چینی ویکسین 23 اگست سے 29 اگست کے درمیان پاکستان لائی گئی ہیں۔ وزارت صحت نےبتایا کہ بوسٹر خوراکوں کیلئے مراکز کا نام اور دیگر تمام تفصیلات ایک یا دو دن میں جاری کردی جائیں گی جبکہ ستمبر سے منتخب مراکز پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کو ڈوزز لگنی شروع ہوجائیں گی۔

اس کےعلاوہ وزارت صحت نے کرونا سے متاثرہ 5 شہروں کی شرح جاری کردی۔23 اگست سے 29 اگست تک سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں میر پور 18.9 فیصد شرح کے ساتھ پہلے نمبر ہے۔ اسکردو میں 13.4 فیصد اور حیدر آباد میں 13.3 فیصد شرح ہے۔ کراچی 13.0 فیصد شرح کے ساتھ چوتھے اور راولپنڈی 12.8 فیصد کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube