Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

آسٹریلیا میں 3پاکستانی طالبعلموں نے خودکشی کرلی، قائمہ کمیٹی کوبریفنگ

SAMAA | - Posted: Aug 30, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 30, 2021 | Last Updated: 3 months ago

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کو بریفنگ دیتے ہوئے آسٹریلیا جانیوالے طالبعلم نے  بتایا کہ کرونا کے بعد سے آسٹریلیا میں پاکستانی طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، 3 نے خودکشی کرلی۔ کمیٹی نے وزیر خارجہ کو معاملے پر آسٹریلوی وزیر خارجہ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کا اجلاس شیخ فیاض الدین کی زیرصدارت ہوا۔ جس میں ایک طالب علم عثمان نے بتایا کہ کرونا کے بعد سے آسٹریلیا کی سرحد بند ہے، جس کی وجہ سے عارضی ویزے والے 5 ہزار پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبعلم بہت پریشان ہیں اور آسٹریلیا میں تعلیمی مسائل کے باعث 3 طلباء نے خود کشی بھی کرلی۔

اجلاس میں دفتر خارجہ کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کی یونیورسٹیوں کے ایجنٹس بہت ظالم ہیں، سبز باغ دکھاتے ہیں، طلباء کی تعلیمی سرگرمیوں کا معاملہ آسٹریلین حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو مسئلے پر آسٹریلوی ہم منصب سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔

کرونا وائرس کی وباء کے بعد مارچ 2020ء سے دنیا بھر میں کئی ممالک نے اپنی سرحدیں بند کردی تھیں جبکہ فضائی و زمینی آمد و رفت پر بھی پابندی لگادی تھی، جو آج بھی کہیں مکمل اور کہیں جزوی جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube