Wednesday, January 26, 2022  | 22 Jamadilakhir, 1443

سرکاری ملازمین 31اگست تک ویکسین لگوا لیں، یاسمین راشد

SAMAA | - Posted: Aug 30, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 30, 2021 | Last Updated: 5 months ago

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے ہدایت کی ہے کہ جو سرکاری ملازم کرونا ویکیسن نہیں لگوائے گا وہ 31اگست سے آفس نہیں آئے گا۔

راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی (آر آئی یو) کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ صوبے میں کرونا کیسز بڑھ رہے ہیں اور شرح 6.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان میں مسائل زیادہ ہیں۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ آر آئی یو میں 3ہزار800 کرونا مریضوں کا علاج ہوا، 85فیصد مریض وہ ہیں جن کی ویکسینیشن نہیں ہوئی۔ راولپنڈی واحد شہر نے جس نے 40فیصد آبادی کی ویکسینیشن کا ہدف عبور کرلیا۔

وزیر صحت نے مزید کہا کہ باہر سے میڈیکل پڑھ کر آنے والوں کا این ایل ای امتحان ہوگا۔ امریکا میں بھی لائسنسنگ امتحان ہوتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں بہت سے نجی میڈیکل کالجز بن رہے ہیں جس کی وجہ سے تعلیمی معیار میں فرق آرہا ہے۔

وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ حکومت صوبے میں سات ماں بچہ اسپتال بنا رہی ہے۔ آج سے پہلے کسی حکومت نے ماں بچہ صحت پر دھیان نہیں دیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube