Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

پی ڈی ایم کا ایک اور پتہ گرنے والا ہے، اعجازالحق

SAMAA | - Posted: Aug 30, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 30, 2021 | Last Updated: 5 months ago

اعجازالحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سے ایک اور جماعت الگ ہونے والی ہے۔

سماء کو خصوصی انٹرویو میں مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق نےدعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا شیرازہ جلد بکھر جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ایک اور پتہ گرنے والا ہے۔

شہبازشریف سے متعلق اعجازالحق نے کہا کہ شہباز شریف کا آدھا این آر او ہوچکا ہے، اقتدار تو دورکی بات ہے،شہبازشریف کیسزمیں ریلیف چاہ رہےہیں اوران کی کوشش ہے کہ نوازشریف کو منالوں۔

اعجازالحق نے کہا کہ نوازشریف کو جانتا ہوں اور وہ اپنے سوا کسی اور کو اقتدارميں نہیں آنے دینگے تاہم قبل ازوقت انتخابات کے دعویٰ پراب بھی قائم ہوں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube