Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

لاہور گینگ ریپ کیس: ملزمان کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

SAMAA | - Posted: Aug 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Lahore Court Police_1

فائل فوٹو

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چوہنگ میں ماں بیٹی سے گینگ ریپ کے کیس میں دونوں ملزمان کا 14 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

شناخت پریڈ کا عمل مکمل ہونے کے بعد دونوں ملزمان کو پیر 30اگست کو عدالت پیش کیا گیا۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ  ملزم عمر فاروق اور منصب کی شناخت پریڈ مکمل کر لی گئی ہے جبکہ متاثرہ خواتین نے جیل میں ملزمان کی شناخت کر لی ہے۔

استدعا کی گئی کہ ملزمان سے تفتیش اور میڈیکل کے لیے 30دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاٸے۔ ملزمان کا ڈی این اے کروانا مطلوب ہے۔

ملزمان نے 22 اگست کو ماں بیٹی کے ساتھ اسلحہ کے زور پر ریپ کیا۔ وہاڑی کی رہائشی ماں بیٹی ٹھوکر نیاز بیگ کے بائی پاس اڈے پر اتریں اور وہاں سے انہوں نے صدر کینٹ جانے کے لیے رکشہ لیا۔

اس دوران ڈرائیور نے اپنے ساتھی کو بھی اسی رکشے میں بٹھا لیا اور منزل کی بجائے رکشہ ایل ڈی اے ایونیو لے جا کر ویرانے میں روک دیا جہاں دونوں ملزمان نے ماں بیٹی کا ریپ کیا۔

عدالت نے 24 اگست کو ملزمان کو شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا تھا اور ملزمان کی 7روز میں شناخت پریڈ کا عمل مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube