Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

جنسی ہراسانی وبلیک میلنگ: خرم لغاری کی درخواست ضمانت منظور

SAMAA | - Posted: Aug 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Khurram Laghari Interview 21-04

فائل فوٹو

لاہور کی سیشن کورٹ نے جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ سے متعلق کيس میں تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم لغاری کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

پیر 30اگست کو عدالت نے خرم لغاری کی عبوری ضمانت 13ستمبر تک منظور کی اور پولیس سے ملزم کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ عدالت نے ملزم کو 50ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے خرم لغاری کی 31اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔ خرم لغاری کی جانب سے 28اگست کو درخواست دائرکی گئی تھی جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا تھا کہ خدشہ ہے کہ لاہور پہنچنے پر پولیس انہیں گرفتار کر لے گی۔

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے لاہور پولیس کو کہا تھا کہ 31اگست تک خرم لغاری کو گرفتار نہ کریں جبکہ ملزم کو ضمانت کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

پنجاب حکومت کے ایم پی اے خرم سہیل لغاری کے خلاف لاہور کے تھانہ ڈیفنس اے میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔ مقدمے میں دفعہ 506 بی، 452 اور 440 شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزم تقریباً ایک سال سے خاتون کو بلیک میل اور ہراساں کر رہا تھا جبکہ زبردستی اور خاتون کی مرضی کے خلاف جان سے مار ڈالنے کی دھمکیاں دیکر تعلقات قائم کیے۔ ملزم خاتون کو مرضی کے خلاف شادی کرنے اور ناجائز جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرتا رہا۔

متن کے مطابق ملزم نے خاتون سے زبردستی خالی نکاح نامہ اسکی مرضی کے خلاف دستخط کروا کے رکھا ہوا ہے جس وجہ سے وہ خاتون کو مسلسل بلیک میل اور ہراساں کرتا ہے۔

متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم خرم لغاری نے 26اگست کی صبح تقریباً 5بجے میرے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے فائر گھر کے مین گیٹ پر لگے۔ وقوعہ کی اطلاع فوری طور پر 15 پر دی۔

واضح رہے کہ خرم سہیل لغاری جہانگیر ترین گروپ کو حصہ ہیں اور وہ یہ کہہ چکے ہیں کہ ہم تحریک انصاف نہیں بلکہ جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube