Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

لاہور:ینگ ڈاکٹرز،پولیس گتھم گتھا،امتحانی مرکزجنگ کامیدان بن گیا

SAMAA | - Posted: Aug 29, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 29, 2021 | Last Updated: 5 months ago

لاہور میں نیشنل لائسنسنگ امتحان  کےخلاف ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے امتحانی مرکز کا گھیراؤ کرلیا۔ مرکز ميں داخلے کی کوشش پر پولیس نے کيميکل اسپرے اور لاٹھی چارج کردیا جس سے متعدد ڈاکٹرز کی حالت غیر ہوگئی۔

ینگ ڈاکٹرز نیشنل لائسنسنگ امتحانات کیخلاف احتجاج کرنے برکت مارکيٹ پہنچے تو پوليس نے امتحانی مرکز سینٹر کے باہر خاردار تاريں اور بيريرز لگا دیئے جبکہ طلباء اور پولیس ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے۔

طلباء نے موقف اپنایا کہ ڈگرہی حاصل کرنے کے بعد لائسنس کیلئے ایک اور امتحان کیوں دیں؟ ینگ ڈاکٹرز نے 24 گھنٹوں تک مطالبات نہ مانےجانے پر پی ایم سی اسلام آباد کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کیا اور احتجاج ختم کردیا۔

رہنما تحريک انصاف عثمان بسرا نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے احتجاج سے پہلے ان کو مذاکرات کی پيشکش کی تھی، ہم نے احتجاجی ڈاکٹرز کےجائز مطالبات منظور کيے ہيں لیکن کسی صورت رياست کو يرغمال بنانے کی اجازت نہيں دی جائے گی۔

دوسری جانب احتجاج کرنے والے طلباء احتجاج کرتے رہے جبکہ لائسنس کے حصول کیلئے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ امتحان اپنے مقررہ وقت پر شروع ہوگيا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube