Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

عمران خان تباہی کے3سال مکمل ہونےکاجشن منارہے ہیں، بلاول بھٹو

SAMAA | - Posted: Aug 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: ٹوئٹر

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی تباہی کے 3 سال مکمل ہونے کا جشن منارہےہیں۔

خیرپور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بےروزگاری، غربت اور مہنگائی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ جیالے تیار ہوجائیں، پاکستان کو ایک بار پھر پیپلزپارٹی کی ضرورت ہے۔ ہمیں دیوار سے نہیں لگایا جاسکتا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کے حق روزگار پر ڈاکہ مارا جارہا ہے۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرکے لوگوں سے روزگار چھین لیا، اسٹیل ملز بند کر کے 10 ہزار خاندانوں کو بیروزگار کردیا۔ حکومت عوام سے ان کے حقوق چھیننا چاہتی ہے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ موجودہ حکومت سلیکٹڈ ، نااہل اور نالائقوں کا ٹولا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا تو بتائیں کہ اب تک کتنے گھر بنائے؟ آپ نے گھر بنانے کےبجائے غریبوں سے چھت چھین رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سندھ کے گیس پیدا کرنےوالے علاقوں کو گیس فراہم کی جائے۔ یہ سندھ کا آئینی حق ہے ہم بھیک نہیں مانگ رہے ہیں۔ اپنے پاؤں پہ کھڑے ہو کر اپنی جماعت کی سیاست کریں گے اور تمام غیر قانونی قوتوں کو بھگائیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube