Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

کروناکےباعث اسکولز ہفتےمیں صرف تین روز کھولےجاسکیں گے

SAMAA | - Posted: Aug 29, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 29, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Covid Schools

فوٹو: آن لائن

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینڑ (این سی او سی) نے کرونا ایس او پیز کے اطلاق کا دائرہ کار 27 شہروں تک بڑھا دیا۔

این سی او سی کے جاری کردہ نئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وباء کے دباؤ کے پیش نظر ایس او پیز پرعملدرآمد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں تعلیمی ادارے 50 فیصد حاضری کیساتھ ہفتہ میں تین روز کھلے رہیں گے۔

تجارتی سرگرمیاں ہفتے میں  2 دن مارکیٹیں بند ہیں گی جبکہ تجارتی سرگرمیاں رات 8 بجےتک جاری رہیں گی۔ مارکیٹیں، مالز، کاروبار ہفتے میں دو دن بند رہیں گے جس کا فیصلہ صوبے کریں گے۔

این سی او سی نے ٹیک وے اور ڈلیوری 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے، انڈور ڈائننگ پر پابندی برقرار رہے گی جبکہ آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 10 بجے ہوسکے گی۔ سرکاری اور پرائیوٹ دفاتر میں 50 فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزارات، سینما گھر، انڈور شادیوں پر پابندی برقرار ہے جبکہ آؤٹ شادیوں میں 300 افراد کے ساتھ رات 10 بجے تک اجازت ہوگی۔ اسی طریقوں رابطہ کھیلوں کی سرگرمیوں اور ٹورنامنٹس پر پابندی بھی برقرار رکھی گئی ہیں۔

دوسری جانب مہلک وائرس سے مزید 69 افراد جاں بحق ہوگئے، 3 ہزار 900 سے زائد نئے کسیز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق 27 شہروں میں اسلام آباد،راولپنڈی ،خانیوال ،میانوالی، سرگودھا،خوشاب کے علاوہ سندھ میں حیدرآباد اور کراچی ، آزاد کشمیر میں مظفرآباد اور میرپور جبکہ جی بی میں گلگت اور اسکردو میں فیصلے کا اطلاق ہوگا۔ خیبر پختنخوا کے بھی 8 شہر شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube