Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

اہم خبر:پی ڈی ایم جلسےمیں خواتین کوجانےکی اجازت دیدی گئی

SAMAA | - Posted: Aug 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ذیل میں آج بروز اتوار 29 اگست کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

کراچی میں پی ڈی ایم جلسہ کے باعث سڑکوں کی بندش، شہریوں کو پریشانی۔

آزاد کشمیر میں شہبازشریف گئے، مریم نواز نہیں، کراچی میں شہبازشریف آئے مگر مریم نواز نہیں۔ ایسا کیوں؟۔

سانحہ زمان ٹاون: تحقیقات کے مطابق فیکٹری میں ایگزیٹ گیٹ نہیں تھا۔ واقعہ کا مقدمہ درج، انتظامیہ کے مطابق فیکٹری غیرقانونی تھی۔ ایس بی سی اے کے تین افسران کو معطل کردیا گیا۔

ملک ميں کرونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری۔ ايک دن ميں مزيد انہتر مريض جان سے گئے۔ مجموعی اموات پچيس ہزار چھ سو چار ہوگئی۔ تين ہزار نو سو نو نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مثبت کيسز کی شرح چھ اعشاريہ دو ايک فيصد رہی۔

گریٹر اقبال پارک واقعہ: مزید 11ملزمان گرفتار، جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 144ملزمان ہوگئی۔ تمام ملزمان جیل منتقل۔ متاثرہ خاتون خراب طبیعت کے باعث شناخت پریڈ پر نہ آسکی۔ ملزمان کی شناخت یکم ستمبر کو ہوگی۔

کراچی کے اورنگی ٹاون بہارکالونی ميں ہوٹل پر فائرنگ، پوليس اہلکار جاں بحق۔ پوليس حکام کے مطابق اہلکار منگھو پير تھانے ميں انويسٹَی گيشن ميں تعينات تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube