Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

مولانافضل الرحمان کی ایک بارپھر اسمبلیوں سے استعفیٰ کی تجویز

SAMAA | - Posted: Aug 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز دیدی۔

کراچي ميں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس جاری ہے، جس میں نواز شریف اور مریم نواز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے عمران خان حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز دے دی۔

پی ڈی ایم رہنماؤں نے موجودہ ملکی صورتحال اور مہنگائی کے طوفان پر اظہار تشویش کردیا۔ مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ اب اس حکومت کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی بقاء کی جدوجہد تادم مرگ جاری رکھوں گا، پاکستان عالمی طور پر بدترین تنہائی کا شکار ہوچکا ہے، عوام اب بھی وہی جذبہ بیدار ہے، تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے اب مل کر جلسوں کا جال بچھا دیا جائے، ستمبر کے پہلے ہفتے میں اجلاس ہوگا، جلسوں اور روڈ کارواں کا اعلان ہوگا، پی ڈی ایم کے کراچی جلسے میں خواتین بھی شرکت کریں گی، ملک میں بدامنی کی صورتحال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کردیا، الیکشن کمیشن نے اعتراض کیا ہے حکومت پھر بھی کریڈٹ لے رہی ہے، جو حکومت دھاندلی کی پیداوار ہو اسے یکطرفہ اصلاحات کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی اس وقت کراچی میں موجود ہیں، انہوں نے آج مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات کی۔

شہباز شریف نے پیر پگارا کو مسلم لیگوں کے اتحاد کی تجویز دی۔ انہوں نے کہا کہ جلد اچھا وقت آجائے گا۔

سربراہ جی ڈی اے پیر پگارا کا کہنا تھا کہ حالات اچھے نہیں ہیں، این اے 249 کراچی میں غلط حکمت عملی سے شکست ہوئی۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اتوار کو (کل) باغ جناح، نمائش پر جلسہ عام کرے گی، جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube