Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

لاہور: اب ويکسينيشن سرٹيفکيٹ کےبغير پٹرول نہيں ملے گا

SAMAA | - Posted: Aug 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Aug 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نئی پابندیاں جاری

لاہور میں اگلے ہفتے سے شہری کرونا وائرس کے ویکسینشن کارڈ دکھائے بغیر گاڑی میں پیٹرول نہیں ڈالواسکیں گے۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نئی پابندیاں جاری کردی ہیں۔یکم ستمبر کے بعد ويکسينيشن سرٹيفکيٹ کے بغير پٹرول نہيں ملے گا۔

کمشنرلاہور نے بڑےپٹرول پمپس پرعارضی ویکسینیشن سینڑز قائم کرنے کی ہدایات کردی ہیں۔ ویکسین نہ لگوانے والوں کے ليے پیٹرول پمپ پر بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں۔  انھوں نے بتایا ہے کہ ویکسین کی پہلی ڈوز سرٹیفکیٹ ہولڈرزبھی پٹرول لےسکیں گے۔

اس کےعلاوہ 15 ستمبر کے بعد موٹروے پر کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے والوں کو سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube