Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

گوادر:مغربی حدود میں 2 افراد سمندر میں ڈوب گئے

SAMAA | - Posted: Aug 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago

گوادر کے مغربی حدود میں 2 افراد سمندر میں ڈوب گئے جن میں سے ایک کو بچالیا گیاہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہفتے کو گودار کے سمندر میں ڈوبنے والے دو افراد میں سے ایک کو بچالیا گیا جبکہ دوسرے شخص کی تلاش جاری ہے۔ڈوبنے والے دونوں افراد مقامی ماہی گیر تھے اور اپنی کشتی کو ساحل کے کنارے سے کچھ فاصلے پر لنگر انداز کرکے تیر کر واپس آرہے تھے۔

سمندر میں تیز لہروں اور ہوا کے باعث ماہی گیر ڈوب گئے۔ نیوی کے کوسٹ گارڈز اور مقامی غوطہ خور ماہی گیر کی تلاش میں ریسکیوآپریشن میں مصروف ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube