Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

کروناکیس: لاہور سمیت پنجاب کے 11شہروں میں سخت پابندیاں لاگو

SAMAA | - Posted: Aug 27, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 27, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو : آن لائن

صوبائی حکومت نے کرونا کیسز میں اضافے اور چوتھی لہر میں شدت آنے پر پنجاب کے مختلف شہروں میں 15 ستمبر تک سخت پابندیاں لاگو کرنے کا اعلان کردیا۔

مائیکرو لاک ڈاؤن کے تحت نئی پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بہاولپور، گوجرانوالہ اور رحیم یار خان میں ہوگا۔

لاک ڈاؤن کے دوران تجارتی مراکز اور مارکیٹس رات 8 بجے بند کردی جائیں گی، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو بازار مکمل طور پر بند رہیں گے۔ جاری نوٹی فکیشن کے مطابق شادی ہالز بند رہیں گے، ہوٹلوں اور ریسٹورانٹس میں اِن ڈور ڈائننگ پر پابندی ہوگی، آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت رات 10 بجے تک ہوگی جبکہ ٹیک اوے کی سہولت 24 گھنٹے کیلئے میسر ہوگی۔

نئے پابندیوں کے تحت شادی ہالز میں ان ڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 300 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی، کھیلوں کی سرگرمیوں، سنیما ہالز، مزارات اور جِمز بھی بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلانے کی اجازت ہوگی، لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے باہر نکلنے والے شہریوں کیلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube