Saturday, October 23, 2021  | 16 Rabiulawal, 1443

کرونا وائرس:پاکستان میں 5 کروڑسےزائد افراد کی ویکسینیشن ہوگئی

SAMAA | - Posted: Aug 27, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 27, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Karachi corona vaccine center

فوٹو: آن لائن

پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوانے والے شہریوں کی تعداد 5 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔

جمعہ کو این سی او سی نے بتایا ہے کہ پاکستان میں 5 کروڑ شہری ویکسین ڈوزز لگوا چکے ہیں اور گزشتہ روز ملک بھر میں 11 لاکھ 1 ہزار 973 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا کہ اب تک 5 کروڑ 9 لاکھ 85 ہزار 184 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔ پاکستان میں ویکسین لگانے کا عمل فروری کے پہلے ہفتے سے شروع ہوا تھا۔

 امریکی سفارت خانےنے گذشتہ روز بتایا تھا کہ فائزر ویکسین کی 30لاکھ 70ہزار خوراکیں فائزر ویکسین کی 30لاکھ سے زائد خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں ہیں۔ امریکی سفارت خانے کے حکام کے مطابق پاکستان کی 6 فیصد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے۔حکام کے مطابق کرونا وبا کے بعد سے پاکستانی حکومت کو 63ملین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ 1 دن میں مزید 95 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں4 ہزار 16 کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 6.42 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کرونا کے باعث پنجاب میں 40 اموات اور خیبرپختونخوا میں 25 اموات ہوئیں۔سندھ میں 24 ،آزاد کشمیر میں 1، اسلام آباد 4، گلگت بلتستان 1 مریض کا انتقال ہوا۔پاکستان میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 25 ہزار415 ہوگئی ہے۔

اس کےعلاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار 496 ٹیسٹ کئے گئے اورکرونا کے فعال کیسز کی تعداد 92 ہزار 844 ہوگئی ہے۔ اس وقت چھ ہزار 68 مریض 639 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

پشاور میں 40 فیصد،لاہور میں 43 فیصد، ملتان میں 65 فیصد، بہاولپور میں 47 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔ پشاور میں55 فیصد، ایبٹ آباد میں 73 فیصد، سوات میں 78 فیصد اور صوابی میں 72 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube