Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

اہم خبر: کروناکےباعث مزید 95اموات،مثبت کیسزکی شرح تقریبا7فیصد

SAMAA | - Posted: Aug 27, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 27, 2021 | Last Updated: 3 months ago

News-Outlook_urdu-version

جمعہ 27 اگست کی چند اہم خبروں کا احوال۔

پاکستان میں مہلک وبا کرونا کے باعث مزید 95 افراد انتقال کرگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 4 ہزار 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح6.42 فیصد رہی۔ مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 25ہزار 415 ہوگئیں۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ پر یکے بعد دیگرے دو خودکش بم دھماکوں میں ہلاک 12 امریکی فوجیوں اور بچوں سمیت 102 افراد ہلاک جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پہلا دھماکا مشرقی جبکہ دوسرا مرکزی دروازے کے قریب ہوا، جہاں ہزاروں افراد بیرون ملک جانے کیلئے موجود تھے، جس کےبعد دوسرا دھماکا امدای کاموں کے دوران ہوا۔

برطانوی ميڈيا کے مطابق داعش نے کابل ايئر پورٹ دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ اس سے قبل امريکا، برطانيہ اور آسٹريليا نے دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کيا تھا اور اپنے شہریوں کو کابل ايئرپورٹ سے نکل جانے کی ہدايت کی تھی۔

افغان طالبان نے کابل دھماکوں کو امریکا کی ناکامی قرار دے دیا۔ ترجمان طالبان سہیل شاہین نے ٹوئٹر پر لکھا دھماکے ایسے علاقے میں ہوئے جس کی سیکیورٹی امریکا کے پاس تھی۔ سہیل شاہین کہتے ہیں امارات اسلامی کی امن و امان کی صورتحال پر کڑی نظر ہے۔ شر پسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

افغانستان سےآنے والے 2 ہزار غیرملکی اور افغان شہری پاکستان میں ٹرانزٹ قیام کرسکيں گے۔ کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر ملیر کو انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔

کراچی کے علاقے کورنگی نمبر چار میں فائرنگ سے پوليس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ايس ايس پی کے مطابق دو ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا۔ مقتول اے ایس آئی کے پاس ذاتی اسلحہ بھی موجود تھا، واقعے کی تفتيش جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی وارننگ جاری کردی۔ آج رات سے ملک کےبالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ بارشوں کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے براستہ لندن وطن واپس پہنچ گئی۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق کرونا کے سبب جميکا میں قرنطينہ کی مدت پوری کرنے کے بعد وطن آئيں گے۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کيخلاف ٹی20 سیریز میں ايک صفر سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درميان ٹیسٹ سیریز ايک ايک سے برابر رہی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube