Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

اہم خبر:کروناکےباعث مزید 91اموات،مثبت کیسزکی شرح7فیصد

SAMAA | - Posted: Aug 26, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 26, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: اے ایف پی

جمعرات 26 اگست کی چند اہم خبروں کا احوال۔

پاکستان میں مہلک وبا کرونا کے باعث مزید 85 افراد انتقال کرگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 4 ہزار 553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح7.04 فیصد رہی۔ مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 25ہزار 305 ہوگئیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 3 سالہ کارکردگی رپورٹ عوام کے سامنے رکھنے کی تیاری کرلی، مرکزی تقریب آج اسلام آباد میں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان کا خطاب  ملک بھر میں بڑی اسکرینوں پر بھی دکھایا جائےگا۔

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 7 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بلوچستان کے ضلع لورالائی میں کوہار ڈیم کے علاقے میں ایک کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 7 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

مینار پاکستان سے متصل گریٹر اقبال پارک واقعہ میں ملزمان کی شناخت پریڈ ہفتے کے روز ہوگی۔ مزید 24 ملزمان جیل منتقل کردی گیا ہے جس کے بعد ملزمان کی تعداد 128 ہوگئی ہے۔ تین ملزمان عبوری ضمانت کرواچکے ہیں۔

کراچی کےساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کے آپریشن کو ایک بار پھرملتوی کردیا گیا۔ آپریشن میں موسم بڑی رکاوٹ بن گیا۔ تیزہواؤں اور بلند لہروں کی وجہ سے مزاحمت کا سامنا ہے جبکہ آج جہاز کو دوبارہ نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک پر سفری پابندی ختم کردی۔ سائنو ويک اور سائنو فارم ويکسين تسليم کرنے کی بھی منظوری دیدی۔

عالمی بينک نے افغانستان کی امداد معطل کردی، امريکی کانگريس کےارکان نے سابق افغان صدر اشرف غنی کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے امداد ميں غبن کا الزام لگاديا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube