Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

بھارت میں تاریخی مسجد کی شہادت، پاکستان کی شدید مذمت

SAMAA | - Posted: Aug 25, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Aug 25, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Foreign Office

فوٹو: ریڈیو پاکستان

بھارتی ریاست ہریانہ میں تاریخی بلال مسجد کی شہادت پر پاکستان کی دفتر خارجہ نے شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام عدلیہ کی معاونت سے قابل مذمت اقدامات میں ملوث ہیں اور بی جے پی کی حکومت مسلسل مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق مسلمانوں کو مساجد میں نشانہ بنانے کے افسوسناک واقعات ہو چکے ہیں۔ مسلمانوں کے نشانات مٹا کر بھارت کے ماتھے پر نہ مٹنے والا داغ لگ لگا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے متنازع فیصلے سے بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کی اجازت دی تھی جبکہ بابری مسجد شہید کرنے والے مجرموں کو عدلیہ کی ملی بھگت سے بری کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق 2000 میں گجرات میں اور 2020 میں دہلی میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا جبکہ ان جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف کوئی عدالتی کارروائی نہیں ہوئی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھی مساجد اور ثفافتی یادگاروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ترجمان نے مطالبہ کیا کہ بھارت مسلمانوں سمیت اقلیتوں کے مذہبی اور ثقافتی مقامات کا تحفظ یقینی بنائے جبکہ دنیا اقلیتوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھارتی حکومت کی جانب سے ریاست ہریانہ کے علاقے فریدآباد میں تاریخی بلال مسجد کو شہید کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube