Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

خاتون سے بدسلوکی: 104ملزمان کی شناخت پریڈ کیلئےتاریخ مقرر

SAMAA | - Posted: Aug 25, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 25, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Lahore Court Police_1

فائل فوٹو

لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدسلوکی کے مقدمے میں گرفتار 104 ملزمان کی شناخت پریڈ کے لیے 28اگست کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد کو شناخت پریڈ کے لیے نامزد کر دیا گیا۔ متاثرہ خاتون کو 28اگست کو صبح 10بجے کیمپ جیل پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مقامی عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ملزمان کی شناخت پریڈ کے لیے انتظامات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفتیشی افسر کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو شناخت پریڈ کے لیے تاریخ مقرر کرنے کی درخواست دی گئی تھی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ متاثرہ خاتون کیمپ جیل میں مجسٹریٹ کی موجودگی میں ملزمان کی شناخت کرے گی۔

عدالت نے 21اگست کو 40، 22اگست کو 30، 23اگست کو 20 اور 24اگست کو 14 ملزمان کو شناخت پریڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ دو ملزمان کو عدالت نے عبوری ضمانت دے رکھی ہے۔

واضح رہے کہ 18اگست کو خاتون پر حملہ اور ہراساں کرنے پر 400 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ تھانہ لاری اڈہ میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں دفعہ 354 اے، 382، 149 اور 147 شامل کی گئیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے اس سے 15ہزار روپے، موبائل فون اور زیورات بھی چھین لیے۔ پوليس کا کہنا ہے کہ فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

خاتون کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ 14اگست کی شام ساڑھے 6بجے خاتون اپنے ساتھی کے ساتھ اقبال پارک میں مینار کے قریب یوٹیوب ویڈیو بنا رہی تھی اچانک وہاں موجود 300 سے 400 افراد کا ہجوم ہم پر چڑھ دوڑا۔

مقدمے کے متن کے مطابق اسی دوران لوگ خاتون کے ساتھ کھینچا تانی کر رہے تھے یہاں تک خاتون کے کپڑے تک پھاڑ دیے۔ کافی لوگوں نے خاتون کی مدد کی کوشش کی لیکن ہجوم بہت زیادہ تھا جبکہ کچھ لوگ خاتون کو اٹھا کر ہوا میں اچھالتے رہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا گیا ہے کہ لوگوں کو ہجوم خاتون پر حملہ اور ہراساں کر رہا ہے اور اسی دوران ہجوم اچانک ہی خاتون کو گھیر لیتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube