Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

سترہ سال سے زائدعمروالوں کیلئے ویکسینیشن کا 15ستمبر سے آغاز

SAMAA | - Posted: Aug 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان نے 17 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے 15 ستمبر سے کرونا ویکسینیشن کی ایک خوراک لگوانا لازمی قرار دیدیا، طلبہ کے ٹرانسپورٹیشن عملے کیلئے بھی ویکسینیشن کی ڈیڈ لائن 31 اگست مقرر کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے چیئرمین اسد عمر نے کہا ہے کہ 17 سال اور اس سے زائد عمر کے طلبہ کیلئے 15 ستمبر تک ویکسین کی ایک خوراک لگوانا لازمی ہوگا، طلبہ کے ٹرانسپورٹیشن عملے کیلئے بھی 31 اگست تک کرونا ویکسینیشن لازمی ہوگی جبکہ 30 دستمبر کے بعد مکمل ویکسینیشن نہ ہونے پر اندورن یا بیرون ملک کیلئے ہوائی سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسد عمر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرونا ویکسینیشن سے متعلق نئی سختیوں کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ 15 اکتوبر کے بعد ویکسین کا کورس مکمل نہ کرنے والوں کو پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے نہیں دیا جائے گا۔

اسد عمر نے کہا کہ 17 سال اور اس سے زائد عمر کے طلبہ کیلئے 15 ستمبر تک ویکسین کی ایک ڈوز لگانا لازم ہے، ویکسین کورس مکمل نہ کرنے والے 30 ستمبر کے بعد شادی کی تقریبات میں بھی شرکت نہیں کرسکیں گے۔

اہوں نے مزید بتایا کہ این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس میں بھی 30 اگست اور 30 ستمبر کی پابندیاں لاگو ہوں گی۔ موٹر ویز اور ہائی ویز پر سفر کرنیوالے مسافروں پر پابندی کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کیلئے 15 ستمبر تک پہلی جبکہ 18 اکتوبر تک مکمل ویکسینیشن لازمی ہوگی۔

اسد عمر کہتے ہیں کہ ہائی ویز پر سفر کرنے والوں کیلئے 30 ستمبر اور 31 اکتوبر تک بالترتیب ایک اور دو ویکسینیشن لگوانا لازمی ہوگا۔ این سی او سی کے چیئرمین نے واضح کیا کہ کرونا سے متعلق نئی پابندیوں کے اطلاق کیلئے انتظامی معاملات میں مزید بہتری لائی جارہی ہے، اس کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی کرونا سرٹیفکٹ بنانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے، 12 سال سے زائد کمزور قوت مدافعت کے حامل افراد کیلئے مخصوص ویکسین لگانے کا عمل یکم ستمبر سے ہوگا اور مختص کردہ سینٹرز پر ہی یہ ویکسین لگائی جائے گی تاکہ ان کا ریکارڈ برقرار رکھا جاسکے۔

ڈاکٹر فیصل نے واضح کیا کہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کیلئے مخصوص ویکسین کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے جس کے تحت مسافر کو اس ملک کا ویزا پیش کرنا ہوگا اور ساتھ ہی ویکسین کی ادائیگی کرنی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی ویکسین کی ادائیگی اس لئے ہے کہ کیونکہ یہ طبی بنیادوں پر نہیں ہے بلکہ لوجسٹک ضرورت کے تحت فراہم کی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube