Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

مظفرگڑھ میں خاتون پرتشدد، کپڑے پھاڑ دیئے، 2ملزمان گرفتار

SAMAA | - Posted: Aug 24, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 24, 2021 | Last Updated: 3 months ago

مظفرگڑھ ميں خاتون کی بے حرمتی، بھائی پر ریپ کے الزام کی سزا بہن کو دیدی گئی، 5 ملزمان نے سڑک پر مياں بیوی پر تشدد کیا، خاتون کے کپڑے پھاڑ ديئے، پوليس نے مقدمہ درج  کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرليا، 3 افراد نے عبوری ضمانت حاصل کرلی۔

مظفر گڑھ میں پیش آنیوالے واقعے میں گرفتار ملزمان نے پوليس تفتيش ميں الزام لگايا کہ متاثرہ خاتون کے بھائی نے اُن کی بہن کيساتھ ریپ کیا تھا، جس کا بدلہ لينے کيلئے انہوں ںے يہ گھناؤنی حرکت کی۔

مظفرگڑھ ميں افسوسناک واقعہ تھانہ محمودکوٹ کی حدود بستی دری چانڈیہ کے قریب  پیش آیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ دوائی لیکر واپس آرہے تھے،  چلتی موٹر سائیکل پر 4 لوگوں نے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا، میرے سارے کپڑے پھاڑ کر ساتھ لے گئے، انہیں اللہ کا واسطہ دیتی رہی، رحم کی اپیل بھی کی لیکن انہوں نے رحم نہیں کیا۔

پوليس کے مطابق متاثرہ خاتون کے بھائی پر ملزمان کی بہن کے ساتھ ریپ کا الزام ہے جو اس وقت جیل میں ہے۔

واقعے کے خلاف علاقہ مکينوں نے احتجاج کيا اور ملوث افراد کو سزا دينے کا مطالبہ کيا۔ متاثرہ خاتون کے لواحقین نے بھی وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف دیا جائے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube