Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

راولپنڈی میں 16سالہ لڑکی کا ریپ، ملزم مفتی شاہنواز گرفتار

SAMAA | - Posted: Aug 24, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 24, 2021 | Last Updated: 5 months ago

Female-harrasment

راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں مدرسے کی 16سالہ طالبہ سے ریپ کے کیس میں ملزم مفتی شاہ نواز کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ریپ اور تشدد کے مقدمہ میں ملزم مفتی شاہ نواز کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔ مقدمہ میں گزشتہ روز ملزم کی ضمانت ہوئی تھی تاہم مقدمہ میں مزید دفعات کے اضافے کے بعد عدالت میں پیش کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سینیئر افسران کی زیر نگرانی مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنایا جائے گا، مقدمہ نمبر 893 بجرم 212/224 ت پ میں عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کی ہے۔

منگل 24اگست کو ڈیوٹی سول جج نے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو تفتیش کرنے سے روک دیا جبکہ پولیس کی ملزم کی گرفتاری کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کر دی گئی۔ متاثرہ لڑکی کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کی اجازت بھی دے دی۔

سول جج نوشین زرتاج نے ریمارکس دیے کہ عبوری ضمانت سیشن عدالت نے دی جسے منسوخ کرنے کا اختیار نہیں۔ یہ ایک سنگین جرم ہے اور تفتیش صرف جے آئی ٹی کر سکتی ہے، جے آئی ٹی کے لیے سیشن جج سے فوری رجوع کیا جائے۔

سول جج نے کہا کہ قابل دست اندازی جرم میں گرفتاری کے لیے عدالتی اجازت ضروری نہیں۔

گزشتہ روز گرفتار کیے گئے ملزم کے بھائی، بھتیجے، مدرسہ کے نائب امیر اور منتظم مدرسہ کے بیٹے کی 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کر لی گئی جبکہ شریک ملزم عشرت بی بی پہلے ہی 30اگست تک عبوری ضمانت پر ہے۔

دوسری جانب متاثرہ لڑکی اور اس کی ماں کا کہنا ہے کہ انہیں مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube