Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

وزیراعلیٰ پنجاب نےشاہکام فلائی اوورکی تعمیرکا سنگ بنیاد رکھ دیا

SAMAA | - Posted: Aug 24, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 24, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Usman Buzdar CM Punjab

فوٹو: آن لائن

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں شاہکام چوک فلائی اوور کی تعمیر کا باضابطہ سنگ بنیاد رکھ دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور کے گنجان آباد علاقوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور شاہکام چوک فلائی اوور سے شہر کا ٹریفک کا مسئلہ حل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی کے حل کے لیے شجرکاری کی جا رہی ہے۔

شاہکام چوک فلائی اوور کی تعمیر پر 4ارب 23 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ 606 میٹر طویل تین رویہ، دو طرفہ فلائی اوور 10 ماہ میں مکمل ہوگا جس کے باعث روزانہ ایک لاکھ 20ہزار سے زائد گاڑیوں کو آمدورفت میں آسانی ہوگی۔

اسکے علاوہ لیبر کالونی تا ملتان روڈ 5.67کلومیٹر طویل ڈیفنس روڈ کو دو رویہ بھی کیا جائے گا۔ ہڈیارہ ڈرین اور نہر پر 2، 2 پلوں کی تعمیر بھی منصوبے میں شامل ہے۔

پنجاب حکومت کے مطابق شفاف ٹینڈرنگ اور لینڈ ایکوزیشن کی مد میں اس عوامی منصوبے میں 39کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد کی بچت کی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube