Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

راولپنڈی: سولہ سالہ لڑکی کا ریپ،ملزم مدرسہ مہتمم تاحال روپوش

SAMAA | - Posted: Aug 24, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 24, 2021 | Last Updated: 5 months ago

راولپنڈی میں مدرسہ مہتمم کی جانب سے 16 سالہ لڑکی کے مبینہ ریپ کے حوالے سے ملزم کے بھائی، بھتیجے اور مدرسے کے نائب مہتمم کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ 17 اگست کو تھانہ پیرودھائی میں درج ہوا تھا اور مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے چکری، حسن ابدال، اوگی اور مانسہرہ میں چھاپے مارے گئے لیکن فی الحال وہ ہاتھ نہیں آ سکا تاہم اس کے بھائی، بھتیجے اور مدرسے کے نائب مہتمم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دریں اثناء ڈی ایس پی سٹی نے طالبہ کے گھر جاکر اس کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں اب تک کی تفتیش سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ملزم کی جلد گرفتاری اور قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube