Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

مریم نواز کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا

SAMAA | - Posted: Aug 22, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 22, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف آئندہ پی ڈی ایم کی میٹنگز میں بھی شرکت کریںگی۔ جب کہ مریم نواز کا 29 اگست کو ہونے والے حکومت مخالف اتحاد پی ٹی ایم کے کراچی کے جلسے میں بھی شرکت کا امکان ہے۔

پارٹی رہنماؤں کے مطابق مریم نواز مکمل طور پر صحت یاب ہیں۔ اس سے قبل مریم نواز کے 2 کرونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز آزاد کشمیر میں انتخابی مہم سے واپسی پر جولائی میں کرونا میں مبتلا ہوگئی تھیں۔ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ مریم نواز شریف کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مریم نواز کا کرونا ٹیسٹ 2 بار مثبت آیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube