Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

گوادر خود کش حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

SAMAA | - Posted: Aug 22, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 22, 2021 | Last Updated: 2 months ago

گوادر: خود کش حملے کا نشانہ بننے والی گاڑی

گوادر کے علاقے میں چینی قافلے پر ہونے والے خود کش حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گوادر میں خود کش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے کے آفسیر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمہ میں قتل، اقدام قتل، ایکسپلو سیو اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واقعہ سے متعلق متعلقہ حکام کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ 20 اگست کو گوادر میں ایکسپرس وے منصوبے پر چینی عملے کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا تھا۔ حملے میں 3 مقامی بچے جاں بحق اور ایک بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب حکومت بلوچستان کی جانب سے شہید بچوں کیلئے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔ شہید تینوں بچوں کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ہر بچے کے لواحقین کو پانچ، پانچ لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حملے میں زخمی ایک بچے کا علاج کراچی میں جاری ہے۔

واقعہ پر چین کی جانب سے شدید مذمت کی گئی تھی۔ اعلامیئے کے مطابق پاکستان میں چینی سفارت خانہ  کا کہنا تھا کہ گوادر میں دہشت گردی کی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں۔ چینی سفارت خانہ دونوں ممالک کے زخمی افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

اعلامیئے میں چینی سفارت خانے نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان خود کش دھماکے کی مکمل تحقیقات کرے اور مجرموں کو سخت سزا دے۔

چینی سفارت خانے نے جاری کیئے گئے اعلامیئے میں مزید کہا ہے کہ پاکستان کے تمام متعلقہ محکمے مؤثر سیکیورٹی کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات اٹھائیں۔

اپنے اعلامیئے میں چینی سفارت خانے نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان سیکیورٹی تعاون کا طریقہ اپ گریڈ کرے تاکہ یقینی بنایا جائے کہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube