Tuesday, October 26, 2021  | 19 Rabiulawal, 1443

خیبرپختونخوا:پراپرٹی ٹیکس جہاں سےوصول ہوگا وہیں خرچ ہوگا

SAMAA | - Posted: Aug 21, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 21, 2021 | Last Updated: 2 months ago

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار پراپرٹی ٹیکس سے جمع کیے گئے پیسوں کے اخراجات کے لیے نیا پراپرٹی ٹیکس فارمولہ نافذ کردیا۔
نئے فارمولے کے لیے پہلی بار حیات آباد میں پراپرٹی ٹیکس کی مد میں جمع کیے گئے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے ترقیاتی کاموں کے لیے حیات آباد کے علاقہ عمائدین کے حوالے کردیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم کا کہنا تھا کہ پہلے سیاستدان عوام پر یہ کہہ کر احسان کرتے تھے کہ وہ اپنی جیب سے فنڈز فراہم کررہے ہیں جبکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے پیسے سارے عوام کے ہی ہوتے ہیں۔
تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3ا سالوں میں یہ ایک بڑی کامیابی ہے کہ حیات آباد کے لوگوں کا مالی مستقبل اب محفوظ ہوگیا ہے اور حیات آباد کا پراپرٹی ٹیکس اب صرف حیات آباد پر خرچ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہی ماڈل اب پشاور کے دوسرے علاقوں میں بھی نافذ کرنے جارہے ہیں اور جس علاقے سے پراپرٹی ٹیکس جمع ہوگا خرچ بھی اسی علاقے میں ہوگا۔
صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس فارمولے سے حکومت پر بوجھ کم ہوجائےگا اور جس علاقے سے ٹیکس جمع کیا جائے گا علاقہ عمائدین کے مشاورت سے اسی علاقے کے ترقیاتی کاموں پر خرچ کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube