Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

طالبان قیادت کے بیچ خواتین،دیگرکی نمائندگی پراختلاف

SAMAA | - Posted: Aug 20, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 20, 2021 | Last Updated: 3 months ago

کابل پر قبضے کے بعد طالبان قیادت اس وقت حکومت سازی کے لیے مشاورت کررہے ہیں تاہم اس حوالے سے کچھ اختلافات سامنے آرہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سراج الدین حقانی گروپ حکومت میں خواتین اور دیگر افغان فریقین کو نمائندگی دینے کے حق میں ہے جبکہ طالبان کی سیںئر رہنما حکومت میں خواتین کی نمائندگی کے حق میں نہیں ہیں۔
حقانی گروپ کے رہنماؤں کا خیال ہے کہ مخلوط حکومت اور خواتین کی نمائندگی کے بغیر عالمی برادری طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کرے گی۔
طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی کابینہ کی تشکیل کا عمل دو دن میں مکمل ہوجائے گا جبکہ ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں سپریم شوریٰ کے قیام کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اتفاق رائے کی صورت میں تین سے چار وزارتیں دیگر جماعتوں کو دی جائیں گی جبکہ طالبان کے امیر ملاہیبت اللہ کو امیر المومنین کا درجہ حاصل ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube