Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

گوادر:چینی شہریوں کے قافلے پر خودکش حملہ

SAMAA | - Posted: Aug 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago

حملے میں چائنیز زخمی ہوئے

گوادر کے علاقے بلوچ وارڈ کے قریب چینی شہریوں کے قافلے پر خود کش حملے کے دوران 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شہوانی نے خودکش حملے کی تصدیق کردی۔

پولیس کے مطابق واقعہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے مقام بلوچ وارڈ کے قریب گوادر ایکسپریس وے پر پیش آیا۔ دھماکے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد مارے گئے۔ مرنے والا تیسرا شخص خود کش حملہ آور تھا، جس کے اعضا حملے کے مقام سے ملے ہیں۔

دھماکے میں چینی شہری سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔ ایس ایس پی ڈاکٹر فرحان زاہد کے مطابق بچے سڑک کنارے کھیل رہے تھے کہ خود کش حملے کی زد میں آکر جاں بحق ہوئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ دھماکے میں زخمی افراد کو فوری طبی امداد اور لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے گوادر ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خود کش حملے میں چینی شہریوں کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، جو پاکستان آرمی اور پولیس کی سیکیورٹی میں روانہ ہوئی تھیں۔ تینوں چینی شہری ایک ہی گاڑی میں سوار تھے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق خود کش حملہ تعمیراتی کمپنی کے عملے کی گاڑی پر کیا گیا۔

دھماکے کی اطلاعات ملتے ہی سیکورٹی فورسز اور ریسکیو کارکن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ ایف سی اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

رواں ماہ بلوچستان میں ہونے والا یہ دوسرا دھماکا ہے۔ اس سے قبل آٹھ اگست کو سرینا ہوٹل کے قریب ہالی چوک پر ہونے والے دھماکے میں دو پولیس اہلکار چل بسے تھے، جب کہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔

قبل ازیں گزشتہ ماہ 14 جولائی کی صبح صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں برسین کے مقام پر ہونے والے اس دھماکے میں 9 چینی شہریوں اور 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 12 افراد جاں بحق جب کہ 26 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ چینی انجینیر داسو ہائیڈرو پاور منصوبے پر کام کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ چین گوادر سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت مختلف پروجیکٹس پر کام کر رہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube