Tuesday, October 26, 2021  | 19 Rabiulawal, 1443

باچا خان ائیرپورٹ پر کرونا ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹنگ کا آغاز

SAMAA | - Posted: Aug 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ پر کرونا ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کےلیے چار کاؤنٹر قائم کردیے گئے جبکہ پانچواں کاونٹر زیر تعمیر ہے۔

باچا خان ایئرپورٹ میں 12 اگست سے لے کر 20 اگست تک 4 ہزار 5 سو مسافروں کے کوویڈ-19 ٹیسٹ کیے ہیں جس میں 30 سے زائد مسافروں کا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ کردیا گیا۔

ائیرپورٹ منیجر عبید عباسی نے سما ڈیجیٹل کو بتایا کہ اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ مسافر باچاخان ائیرپورٹ سے بیرون ملک جاتے ہیں اس لئے سول ایوی ایشن کی جانب سے یہاں نجی لیبارٹری کو اجازت دی گئی ہے تاکہ وہ یہاں ریپیڈ ٹیسٹ کی سہولت مہیا کرے۔ ریپیڈ ٹیسٹ کے لئے مسافروں کو ہم پرواز سے 6 گھنٹے پہلے بلاتے ہیں تاکہ ان کاٹیسٹ بروقت ہوں۔

عبید عباسی نے بتایا کہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے کے اندر ریپیڈ ٹیسٹ دیا جاتا ہے۔ جن مسافروں کے ٹیسٹ نیگیٹیو آتے ہیں انکو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جاتی ہے جبکہ مثبت آنے پر مسافر کو ضلعی انتظامیہ یا محکمہ صحت کے حوالے کیا جاتا ہے۔

عبید عباسی کے مطابق ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کا ریشو 99 فیصد ٹھیک ہے کیونکہ باہر جانے والے مسافروں کا وہاں بھی کورونا ٹیسٹ کیا جاتا ہے مگر ابھی تک ایک کیس بھی ایسا نہیں رپورٹ ہوا جو یہاں منفی آیا ہو اور باہر مثبت آیا ہو۔

باچاخان ائیرپورٹ سے مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی سمیت جنوبی اضلاع کے سینکڑوں مسافر روزانہ سفر کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ مسافروں سے ایک پی سی آر ٹیسٹ کے بدلے 4 ہزار روپے لئے جاتے ہیں جو کہ مارکیٹ ریٹ سے کم ہے مگر اس کے باوجود مسافروں نے یو اے ای حکومت اور پاکستانی حکمرانوں سے درخواست کی ہے کہ یہ پیسے مزید کم کیے جائیں یا ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کی جائے۔

دوسری جانب سعودی عرب جانے والے ایک شہری کا کہنا ہے کہ 8ماہ کے طویل انتظار کے بعد جارہا ہوں، اپنے بچوں کے لئے اس بار ڈبل محنت کروں گا۔

جان محمد کا تعلق نوشہرہ سے ہے اور جنوری 2021 میں چھٹیوں پر آیا تھا۔ کرونا کیسز میں اضافہ ہوا تو یو اے ای گورنمنٹ نے مسافروں پر پاپندی عائد کردی اور فلائٹس کا معطل کردی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube