Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

گدھی باندھنے پرجھگڑا، پڑوسیوں کی فائرنگ سے 2بھائی قتل

SAMAA | - Posted: Aug 20, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 20, 2021 | Last Updated: 5 months ago

violence-3

شکرگڑھ کے علاقہ سلطان پور میں گدھی باندھنے پر جھگڑے کے دوران پڑوسيوں نے فائرنگ کر کے دو سگے بھائیوں کو قتل کر دیا۔

تھانہ نور کوٹ پولیس نے پانچ ملزمان کے خلاف دفعہ 302، 148 اور 149 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمے میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے 17سالہ شہروز اور 10سالہ شہیر کو قتل کیا گیا۔ باقی تین ملزمان کی گرفتاری کے ليے چھاپے مارے جارہے ہیں جوکہ آپس میں بھائی ہیں۔

ملزمان میں عمران خان، عرفان خان، علی خان، والد جاوید خان اور والدہ عالیہ بی بی شامل ہیں۔ پولیس نے والدین کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ تینوں بھائی فرار ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق 19اگست کی دوپہر 3بجے ملزمان نے پڑوسیوں کے گھر پر فائرنگ کر دی جس سے 10سالہ شہیر اور 17سالہ شہروز شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں بھائیوں کو زخمی حالت میں نارووال اسپتال منتقل کیا لیکن دونوں دم توڑ گئے۔

مقدمے کے مطابق ملزمان نے 18اگست کی شام 6بجے گلی میں گدھی باندھنے سے منع کرنے پر جھگڑا کیا تھا اور بچوں کے ماموں فیاض کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنے گھر کے باہر گدھی باندھتے تھے جس پر ملزمان کو اعتراض تھا کہ انکے گھر بدبو آتی ہے۔ اسی بنیاد پر ملزمان نے جھگڑا کیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube