Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

کوٹری: پٹڑی سے اترنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کراچی روانہ

SAMAA | - Posted: Aug 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Allama Iqbal Express

فوٹو: فیس بک/پاکستان ریلوے پی آر28

کوٹری ریلوے اسٹیشن پر پٹڑی سے اترنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو ریسکیو کے بعد کراچی روانہ کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ انجنیٸر کوٹری ریلوے اسٹیشن اختر علی کے مطابق ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اترنے پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی تھی تاہم مرمت کے بعد دونوں ٹریکس کو بحال کر دیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس پلیٹ فارم 2 میں داخل ہوتے وقت صبح 6:50 منٹ پر پٹڑی سے اتر گئی تھی تاہم اب ٹرین باقی بوگیوں کے ساتھ 8:10 منٹ پر روانہ کر دی گئی۔ حادثے ميں کوئی جانی نقصان نہيں ہوا۔

باقی تمام ٹرینیں معمول کے مطابق اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔

سیالکوٹ سے چلنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کراچی آرہی تھی کہ کوٹری ریلوے اسٹیشن پر ٹرين کی تین بوگياں پٹڑی سے اتر گئی تھیں۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل کوٹری کے مقام پر مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں۔ حادثے کے باعث 300فٹ پٹڑی متاثر ہوئی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube