Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

اسلام آباد:امریکی بلاگر سنتھیارچی پراسرار طور پر کمرےمیں بےہوش

SAMAA | - Posted: Aug 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago

اسلام آباد میں مقیم امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی اپنے فلیٹ میں پراسرار طور پر بے ہوش پائی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر کا کہنا ہے کہ سینتھیا رچی کو پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا طبی معائنہ جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

سنتھیارچی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع ڈپلومیٹک انکلیو میں رہائش پزیر ہیں۔

سنتھیار ڈی رچی کون ہیں؟

سنتھیارچی کا نام پاکستانی میڈیا میں اس وقت آیا جب انہوں نے پیپلزپارٹی سابق سینیٹر رحمان ملک اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر ہراسمنٹ کا الزام لگایا تھا جبکہ یوسف رضا گیلانی اور رحمان ملک نے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube