Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

کراچی:ابوالحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ2افراد زخمی

SAMAA | - Posted: Aug 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ابوالحسن اصفانی روڈ کے قریب دو گروپوں کے مابین تصادم ہوا اور فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ہجوم کو منتشر کر دیا۔

سچل پولیس کے ڈی ایس پی علی حسن شیخ کے مطابق علاقے کے رہائشیوں کی جانب سے مسجد کے باہر سبیل کا اسٹال لگایا تھا۔ مسجد کی انتظامیہ نے شکایت کی کہ مدرسے کے طلباء لاؤڈ اسپیکر پر نوحے چلانے کی وجہ سے پریشان ہورہے ہیں۔

ڈی ایس پی سچل پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں گروہوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ اس وقت شروع ہوا جب مسجد انتظامیہ نے سبیل آگے منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد وہاں لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ جہاں مار پیٹ کے بعد ہوائ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور دو افراد زخمی ہوئے۔

ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں اور دونوں گروپوں سے مذاکرات کیے جارہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube