Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

عوام ویکسین لگوائیں تو پابندیاں ختم ہوسکتی ہیں، یاسمین راشد

SAMAA | - Posted: Aug 17, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 17, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Dr Yasmeen Rashid Talk Lhr 30-07

فائل فوٹو

پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اکثریت کو یکسین لگ جائے تو سب کچھ کھولنے کو تیار ہیں، عوام ویکسین لگوائے تو پابندیاں ختم ہوسکتی ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ وباء پھیل جائے تو ہمیں احتیاط کرنی چاہیے، اس لیے پوری کوشش ہے کہ لوگ ماسک ضرور پہنیں۔

انہوں نے بتایا کہ 9محرم الحرام کو بھی ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رہیں گے۔

وزیر صحت نے کہا کہ فی الحال انڈور تقریبات پر پابندی ہے اور دفاتر میں 50فیصد حاضری کے ساتھ کام کی اجازت ہے۔ ثقافتی اور مذہبی تقریبات پر بھی پابندی ہے۔

دوسری جانب این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 9 محرم الحرام کو تمام بڑے اور مرکزی ویکسینیشن سینٹرز میں ویکسینیشن کا عمل جاری رہے گا جبکہ 10 محرم الحرام کو ویکسینیشن سینٹرز بند ہونگے۔

این سی او سی نے عاشورہ کے دوران پہلے سے جاری کردہ ہدایات پرعمل درآمد پر زور دیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube