Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

گوادر: پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال،کاروباری مراکزبند

SAMAA | - Posted: Aug 17, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 17, 2021 | Last Updated: 2 months ago

شاہراہوں کو بھی رکاوٹیں لگا کر بند کردیا

گوادر میں نیشنل پارٹی کی کال پر شہر بھر میں مکمل پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال ہے۔

گوادر میں چین کے ٹرالرز کو پاکستان کے سمندری حدود میں شکار کی اجازت دینے کے خلاف شہری سراپا احتجاج کررہے ہیں۔ جیونی پیشکان میں انکاڑہ ڈیم سے مضرِ صحت پانی فراہم کرنے اور 16سے 18 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف پہیہ جام ہڑتال ہے۔ ہڑتال کے باعث تمام سڑکیں ویران اور کاروباری مراکز سمیت بازار مکمل بند ہیں۔

سرکاری دفاتر میں حاضری معمول سے کم ہے اور ٹریفک کی روانی میں بھی فرق پڑا ہے۔ شہر میں میرین ڈرائیو سمیت سید ہاشمی ایونیو اور دیگر شاہراہوں کو بھی رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube