Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

کراچی: گاڑی میں دھماکا، 9افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Aug 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago

دھماکے میں 11افراد زخمی ہوئے

کراچی کے علاقے بلديہ ٹاؤن ميں شہزور ٹرک ميں دھماکے کے باعث 9افراد جاں بحق ہوگئے۔

سما ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین نے کہا کہ پولیس کو سلنڈر دھماکے کی اطلاع ملی لیکن دھماکے کی جگہ کا معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ واقعہ دہشت گردی کا ہے۔

ایس ایس پی نے کہا کہ پولیس کو دھماکہ خیز مواد استعمال کرنے کے نشانات ملے ہیں۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

 ایس پی بلدیہ فیضان علی نے تصدیق کی کہ دھماکے میں 9افراد جاں بحق اور 7زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کا واقعہ رات 9بجکر 45منٹ پر تھانہ مدینہ کالونی کی حدود میں پیش آیا۔ ٹرک پر 20 سے 25افراد سوار تھے۔

جاوید اکبر ریاض نے بتایا کہ دھماکے کے وقت سوات سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 20 سے 25افراد شہزور ٹرک پر سوار تھے اور فیملی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد فقیرا گوٹھ سے شیرپاو کالونی لانڈھی جا رہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں جن کی تصدیق کی جا رہی ہے جبکہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق 9افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ واقعہ فرقہ واریت کا نہیں لگتا البتہ دھماکے کی نوعیت کی تصدیق کے لیے بم ڈسپوزل ٹیم بھیج دی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ مواچھ موڑ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد آئے اور ٹرک پر فائرنگ شروع کر دی، پھر ٹرک میں کچھ پھینکا اور فرار ہوگئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube