Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

کراچی:ڈسٹرکٹ ایسٹ میں امام بارگاہوں اورجلوس کےروٹس پربلدیاتی کام جاری

SAMAA | - Posted: Aug 13, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 13, 2021 | Last Updated: 5 months ago

کراچی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ میں امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس پر سڑکوں کی استرکاری، اسٹریٹ لائٹس ودیگر بلدیاتی کام مکمل کئے جارہے ہیں۔

میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ایسٹ غلام سرور راہپوٹو نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی دینی جذبے کے تحت سر انجام دی جارہی ہیں،جلوس کے حوالے سے بیش تر انتظامات مکمل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر،ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ آصف جان صدیقی کی ہدایت پر سپریٹینڈنگ انجنئیرایم اینڈ ای مبین شیخ، سپریٹنڈنگ انجنئیر سول سید اظہر حسین شاہ ودیگر افسران کے ہمراہ گلشن اقبال زون میں عباس ٹاؤن، نیپا، نیو رضویہ سوسائٹی،گلستان جوہر میں جلوس کے روٹس سمیت دیگر جگہوں پر سڑکوں کی استرکاری، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ومرمت ودیگر بلدیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ عزاداران کو سہولیات پہنچانے کیلئے مزید بہتری کی گنجائش کو سامنے رکھتے ہوئے جو کام ہوسکتے ہیں انہیں سر انجام دیا جائے۔ دورے کے دوران ان سے منتظمینِ جلوس نے ملاقات کی اور کچھ بلدیاتی امور کی نشاندہی کرنے کے ساتھ مجموعی طور پر بلدیاتی خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

میونسپل کمشنر ایسٹ نے موقع پر ہی موجود افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے منتظمین کے نشاندہی کردہ بلدیاتی امور کو یقینی بنانے کا کہا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube