Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

موہنجو دڑو کے قریب کار کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Aug 12, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 12, 2021 | Last Updated: 4 months ago

واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، پولیس

موہنجو دڑو کے قریب کار نہر میں جاگری، واقعے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق موہنجو دڑو کے قریب رادھن روڈ پر تیز رفتار کار نہر میں جاگری، حادثے میں خاتون اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

نمائندہ سماء کے مطابق مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، مرنے الوں کا تعلق جیکب آباد سے تھا، جو درگاہ سیدی موسانی کی زیارت کیلئے جارہے تھے۔

پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube