Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

کراچی واٹربورڈ کےعملےکو عاشورہ تک الرٹ رہنےکی ہدایت

SAMAA | - Posted: Aug 12, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 12, 2021 | Last Updated: 5 months ago

محرم الحرام کے حوالے سے کراچی واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

جمعرات کوایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسد اللہ کی زیر صدارت  اجلاس ہوا۔ایم ڈی واٹربورڈ نے ہدایت کی کہ تمام امام بارگاہوں، مجالس اور جلوس کے راستوں پر نکاسی آب کی تمام شکایات فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

شہرکی تمام امام بارگاہوں، مجالس اور جلوس کے راستوں پر نکاسی آب کی شکایات دور کرکے عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں اورتمام امام بارگاہوں اور مجالس میں پانی کے مفت ٹینکرز فراہم کیے جائیں۔

ایم ڈی واٹر بورڈ نےچیف انجینئر سیوریج آفتاب احمد چانڈیو کو امام بارگاہوں کے منتظمین سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube