Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

اپوزیشن اتحاد کو ٹوٹنےسے بچنے کی فکر لاحق ہوگئی

SAMAA | - Posted: Aug 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Aug 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago

اسٹيبلشمنٹ سےرابطوں سے اتحاد کو نقصان پہنچنے کے خدشات

پاکستان ڈيموکريٹک موومنٹ کو حکومت گراتےگراتے اپنا اتحاد بچانے کی فکر لاحق ہوگئی ہے۔

سماء کے نمائندہ خصوصی نعیم اشرف بٹ نے بتایا ہے کہ اپوزيشن اتحاد کی گزشتہ روز اسلام آباد میں ميٹنگ کا بنيادی ايجنڈا يہ تھا کہ کس طرح اتحاد کو ٹوٹنے سے بچاياجائے۔اجلاس ميں بعض رہنماؤں نے پی ڈی ايم کی جماعتوں ميں کچھ لوگوں کے اسٹيبلشمنٹ سے رابطوں سے اتحاد کو نقصان پہنچنے کے خدشات کا اظہار بھی کيا گيا۔ ان رابطوں کی وجہ سے یہ بھی کہا گیا کہ ہميں ايسےعناصر سے خبردار رہنا چاہيےکيونکہ اس سے پہلے پاکستان پيپلزپارٹی اور اے اين پی بھی اسی وجہ سے اپوزيشن اتحاد سےعليحدہ ہوگئی تھی۔ تاہم ميٹنگ ميں ان خدشات کےجواب ميں کسی نے اپنا ردعمل ظاہر نہيں کيا۔

 اجلاس ميں يہ فيصلہ کيا گيا کہ پی ڈي ايم کی کراچی ميں ہونےوالی اگلی ميٹنگ ميں سب جماعتيں اپنا لائحہ عمل لے کر آئيں جس ميں شفاف انتخابات کےحوالے سے اسٹيک ہولڈرز سےمذاکرات سميت ديگر آپشنز پر حتمی فيصلہ کياجائےگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube