Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

بلوں کی ادائیگیوں سےحاصل رقم کراچی کی ترقی پرخرچ ہوگی،مرتضیٰ وہاب

SAMAA | - Posted: Aug 12, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 12, 2021 | Last Updated: 5 months ago

فائل فوٹو

مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمی کراچی کے بلوں کی ادائیگیوں سے حاصل ہونے والی رقم شہر کی تعمیر و ترقی پر خرچ ہوگی۔

ترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹر کراچی بیریسٹر مرتضی وہاب نے کے ایم سی کے محکموں کے ساتھ میٹنگ میں کہا ہے کہ میونسپل یوٹیلٹی چارجز کے ایم سی کے ریونیو کا اہم ذریعہ ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ موجودہ سال کے لئے 1 ارب روپے کا ہدف مقرر ہے جس کو لازمی طور پر حاصل کیا جائے اور بلوں کی ادائیگی سے حاصل ہونے والی رقم شہر کی تعمیر و ترقی پر خرچ کی جائے گی۔

بیریسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ شہر کی بہتری اور ترقی کے لئے ہمیں شہریوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔

ایڈمنسٹریٹرکراچی کو بتایا گیا کہ موجودہ سال میں اب تک 15 کروڑ 75 لاکھ روپے وصول کئے جاچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube